5 جنوری 2015 - 12:55
یورپ کی پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکید

سیاسی امور کے ایرانی ماہر عباس ملکی نے ایران کے بارے میں یورپ اور وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکیدکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عباس ملکی نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار اعتماد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے دوران ایران کے موثر رویۓ کے ساتھ ساتھ دوسرے فریق کو بھی اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہۓ۔ عباس ملکی نے مزید کہاکہ پانچ جمع ایک گروپ ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی اور یورپی یونین کو بھی درست اور منطقی فیصلے کرنے چاہئيں۔ سیاسی امور کے ایرانی ماہر عباس ملکی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سیاستدانوں کے فیصلوں اور ایران مخالف موقف اختیار کرنے میں پائے جانے والے تضادات مذاکرات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ سیاسی امور کے ایرانی ماہر عباس ملکی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران مخالف پابندیوں سے امریکی حکام کے غلط رویۓ اور کشیدگي پیدا کرنے کی ان کی کوششوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

.......

/169